Posts

انسانی وجود: جسم اور روح کا توازن

Image
انسانی بدن کے بارے میں اہلِ علم کی مختلف آراء ہیں۔ بعض کے نزدیک انسان تین چیزوں کا مجموعہ ہے:  روح، جسم اور عقل  ۔ جبکہ بعض کے نزدیک انسان دو چیزوں کا مجموعہ ہے:  روح اور جسم  ۔ جو حضرات دو چیزوں کے قائل ہیں، وہ عقل کو روح کی صفت قرار دیتے ہیں۔ جسم کو اللہ تعالیٰ نے مٹی سے پیدا فرمایا، اور اس کی ضروریات بھی مٹی ہی سے پوری ہوتی ہیں۔ انسان کی خوراک، پھل، سبزیاں، اناج، حتیٰ کہ ادویات—سب زمین سے حاصل ہوتے ہیں۔ یہ سب انسانی جسم کی ضرورت ہیں۔ لیکن روح، جو کہ امرِ ربی ہے، جسم سے زیادہ لطیف اور اعلیٰ حقیقت رکھتی ہے۔ جب انسان فوت ہو جاتا ہے تو روح جسم سے جدا ہو جاتی ہے، اور وہی جسم جسے پہلے "انسان" کہا جاتا تھا، اب "میت" کہلاتا ہے۔ یہ بات غور طلب ہے کہ جس طرح جسم کی ضروریات ہیں، اسی طرح روح کی بھی ضروریات ہیں۔  روح کی ضروریات اور اس کی بیماریاں روح کی غذا آسمانی اور روحانی چیزیں ہیں۔ عبادات، ذکر و اذکار، نماز، تلاوتِ قرآنیہ سب روح کو سکون اور اطمینان عطا کرتے ہیں۔ جس طرح جسم کو مختلف بیماریاں لگتی ہیں، اسی طرح روح کو بھی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔  : روحانی بیماریوں...

باب اول: مقصدِ زندگی

Image
میرے شیخ اکثر یہ جملہ فرمایا کرتے تھے کہ  اللہ تعالیٰ نے پوری کائنات کو انسان کے لیے بنایا اور انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا۔اگر انسان غور کرے تو کائنات کا پورا نظام اس کی خدمت میں مصروف ہے۔ چاند، ستارے، سورج، زمین، جانور، پرندے—سب کسی نہ کسی طرح انسان کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنایا، اور پھر شیطان کو اسی انسان کو سجدہ کرنے کا حکم دیا۔ جب اس نے انکار کیا تو لعنت کا مستحق ہوا۔لیکن افسوس! آج یہی انسان اپنے ازلی دشمن (شیطان) سے دوستی لگا بیٹھا ہے، اور جس رب نے اسے بے شمار نعمتیں عطا کیں، اسی کی نافرمانی میں مشغول ہے۔ ذرا سوچیے!اگر اس دنیا میں کوئی شخص ہماری معمولی سی مدد کر دے تو ہم اس کے شکر گزار بن جاتے ہیں اس کا احسان نہیں بھولتے لیکن وہ مہربان رب، جس کا دیا ہوا ہم کھاتے اور پیتے ہیں، جس کی نعمتوں میں ہم ہر لمحہ ڈوبے ہوئے ہیں—ہم اسی کی نافرمانی کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن میں بار بار فرمایا کہ ہم تمہیں انفس اور آفاق میں اپنی نشانیاں دکھائیں گے۔ انسان اپنی ذات پر غور کرے—یہ ہاتھ، یہ پاؤں، یہ آنکھیں، یہ دل، یہ دماغ—سب رب کی عطا ہیں۔ مگر اف...